۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مراسم عمامه گذاری طلاب توسط آیت الله العظمی مکارم شیرازی در عید سعید غدیر

حوزہ / ایران کے شہر قم میں عید غدیر کے دن مراجع تقلید اور علمائے کرام کی موجودگی میں حوزہ علمیہ قم کے طلباء کی عمامہ پوشی کی تقریب منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ میں حرمِ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا، مسجد جمکران، مراجع عظام کے دفاتر اور ان کی رہائش گاہوں سمیت مختلف مقامات پر عید غدیر خم کی خوشی اور مسرت کے اظہار کے لئے مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا گیا کہ جو عیدِ مباہلہ کے دن تک جاری رہیں گے۔

تصویری جھلکیاں: عید غدیر کی مناسبت پر آیۃ اللہ العظمی مکارم شیرازی کے دست مبارک سے طلاب کی عمامہ گزاری

رپورٹ کے مطابق جیسا کہ عیدِ غدیر خم مومنین کے اپنے زمانے کے امام عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ساتھ تجدید عہد کا بھی دن ہے، اسی سلسلہ میں قم المقدسہ کے لوگ غدیر کے ایک بڑے قافلے کی شکل میں "غدیر سے ظہور تک" نامی جلوس میں بلوار پیغمبر اعظم (ص)سے لے کر مسجد جمکران تک پیدل چلتے ہوئے مسجد جمکران پہنچے ہیں تاکہ اس عظیم عید کے دن کی حضرت ولیعصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کو مبارکباد پیش کریں اور اپنے زمانہ کے امام سے تجدید عہد کریں۔

عید غدیر کے دن ہی مراجع عظام تقلید من جملہ حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی اور حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی کی موجودگی میں حوزہ علمیہ قم کے طلباء کی عمامہ پوشی کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔ اسی طرح مختلف علماء کرام اور حوزوی شخصیات کی رہائش گاہوں میں بھی عمامہ پوشی کی مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں اعلی سطحی تعلیم مکمل کرنے والے طلباء کرام نے روحانیت کے مقدس لباس سے ملبوس ہونے کا افتخار و اعزاز حاصل کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .